کراچی( کامرس ڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے قونصل جنرل نائف الشہین ر.م. السولائٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں قطر کے معروف بزنس مین عبدالعزیز مبارک بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران قطری وفد نے سندھ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ قونصل جنرل قطر نائف الشہین نے کہا کہ سندھ سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع اور پرکشش امکانات رکھتا ہے۔قطر کے بزنس مین عبدالعزیز مبارک نے کہا کہ ہم صوبے کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کر رہی ہے، اور ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو جامع سہولیات اور مکمل معاونت دی جا رہی ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو عملی شکل دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
3