3
کراچی ( ایجوکیشن ڈیسک)جامعات ایکٹ میں ترمیم کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے اساتذہ بائیکاٹ پر ہیں۔فپواسا کا مطالبہ ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ اگر یہ ترامیم واپس نہ لی گئیں، تو احتجاج جاری رہے گا۔واضح رہے کہ حکومت نے سندھ میں بیوروکریٹس کو جامعات کا وائس چانسلر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے خلاف 16 جنوری سے جامعہ کراچی اور سندھ کی دیگر 17 جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔