تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک)کویتی اخبار الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو کو اپنے والد کے ساتھ ہاتھا پائی اور ان کا گلا گھونٹنے کے بعد اسرائیل سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے بعد پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کی حفاظت پر مامور ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعے کے دوران خاتونِ اول سارہ نیتن یاہو بھی موجود تھیں اور ان کی چیخوں کی آواز سن کر سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے باپ بیٹے کو علیحدہ کیا، کیونکہ یائر نیتن یاہو نے اپنے والد کا گلا گھونٹ دیا تھا جس کی وجہ سے وزیراعظم کی حالت خراب ہو گئی تھی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔اس واقعے کے بعد، یائر نیتن یاہو کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی بھیج دیا گیا تھا۔ اسرائیلی جنرل سیکیورٹی سروس نے یائر نیتن یاہو کو اپنے والد کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کو واپس آنے سے روک دیا۔مزید برآں، سارہ نیتن یاہو اپنے بیٹے یائر نیتن یاہو کی نفسیاتی علاج کے مکمل ہونے تک میامی میں قیام کریں گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے نے باپ کو زمین پر گرا کر مارا پیٹا؛ کویتی اخبار
3