3
لاہور( سپورٹس ڈیسک) دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں 35 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، نیپال نے مانٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماں کے لیے فیس 15 ہزار ڈالر تک بڑھا دی ہے۔ گزشتہ سال مئی میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو بلند پہاڑوں کے سر کرنے کے لیے کوہ پیماں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پہاڑوں کی استعداد کا خیال رکھتے ہوئے مخصوص تعداد میں اجازت نامے جاری کیے جائیں۔واضح رہے کہ دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں واقع ہیں، جن میں مانٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔