2
کراچی( ہیلتھ ڈیسک) تھرپارکر میں پاکستان ہندو کونسل اور ہنر فانڈیشن نے ہیلتھ کیئر سکلز پروگرام کا آغاز کر دیا۔اس پروگرام میں 500 طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔ منتخب طلبہ کو ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ، ٹریڈیشنل برتھ اٹینڈنٹ اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کے کورسز کرائے جائیں گے۔ پروگرام میں داخلہ کے لیے میٹرک پاس طلبہ اہل ہوں گے۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 فروری ہے، اور کامیاب طلبہ کی کلاسز پریم نگر اسلامکوٹ تھرپارکر میں ہوں گی۔