اسلام آباد( اباسین خبر)عالمی ادارہ ویزا نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے اور مالی شمولیت بڑھانے میں اپنے کردار کو مزید تقویت دینے کا اعلان کیا ہے۔ویزا کی سینئر وائس پریذیڈنٹ نارتھ افریقہ، لیونٹ اور پاکستان، لیلا سرحان نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویزا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کرنے والے کاروباروں کی تعداد کو تین سالوں میں دس گنا بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ویزا پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ ادائیگیاں کم قیمت اور زیادہ قابل انتظام ہو سکیں۔ اس میں فون کو ادائیگی کے آلے میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا شامل ہے، جس سے چھوٹے دکانداروں تک بھی ڈیجیٹل ادائیگیاں پہنچائی جائیں گی۔ویزا نے پاکستان میں اپنے تیس سال مکمل کر لیے ہیں اور اس دوران اس نے ملک کے ڈیجیٹل ادائیگی کے منظرنامے پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ ویزا نے پاکستان کا پہلا اسٹوڈنٹ ڈیبٹ کارڈ متعارف کرایا ہے جو طلبا کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اور مالی شمولیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ویزا کے مطابق، یہ اقدامات پاکستان کے ویژن 2025 کے مطابق ہیں، جو نوجوانوں میں مالی شمولیت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کی قبولیت بڑھانے پر مرکوز ہیں۔ لیلا سرحان نے کہا کہ ویزا کا مقصد ملک کی نوجوان آبادی کی اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور پاکستان کی مالی شمولیت کی شرح کو بڑھانا ہے۔
آئندہ 3 برس کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کرنے والے کاروبار کو 10 گنا بڑھایا جائے گا
2