اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان کا دسمبر 2024 میں کرنٹ اکانٹ سرپلس 582 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جو معیشت میں نئے انقلاب کی علامت ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون اور ترسیلات زر میں اضافے نے کرنٹ اکانٹ سرپلس میں بہتری لائی، جس کے نتیجے میں پاکستان کا کرنٹ اکانٹ سرپلس دسمبر 2024 میں 109 فیصد بڑھ کر 582 ملین ڈالر ہوگیا۔ یہ گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں پانچویں ماہ کی مسلسل کامیابی ہے۔پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکانٹ سرپلس جولائی سے دسمبر 2024 تک 1.21 بلین ڈالر رہا۔ کرنٹ اکانٹ سرپلس میں ترسیلات زر میں اضافے اور تجارتی توازن میں بہتری کا اہم کردار ہے، جبکہ ورکرز کی ترسیلات زر دسمبر 2024 میں 3.079 ارب ڈالر تک پہنچیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہیں۔دسمبر 2024 میں پاکستان کی برآمدات 3.838 ارب ڈالر تک پہنچیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 9 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ ترسیلات زر پاکستان کی معیشت کے لیے مستحکم ستون ہیں اور مالی استحکام، معاشی ترقی، اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ایس آئی ایف سی کی مثر پالیسیوں کی بدولت برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ کرنٹ اکانٹ سرپلس کا نیا سنگ میل ہے۔
ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں بہتری کا مظہر
1