اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے ماہر افرادی قوت تیار کی جا سکتی ہے۔عالمی یوم تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تعلیم افراد کو وہ مہارتیں اور علم فراہم کرتی ہے جو تیزی سے بدلتے عالمی تجارتی ماحول میں کامیابی کے لئے ضروری ہیں۔ تعلیم جدت، کاروبار اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔جام کمال خان نے مزید کہا کہ ہم تعلیم اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے کر نوجوانوں کو عالمی منڈی میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر تعلیم کے فروغ اور سیکھنے، جدت، اور تعاون کے کلچر کو تقویت دینی چاہیے تاکہ پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔
تعلیم، ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے ماہر افرادی قوت تیار کرسکتے ہیں: جام کمال
2