1
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹینیسی کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ، سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالب علم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسکول میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد 2000 ہے۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم نے پستول کا استعمال کیا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ دہائی سے تیزی سیاضافہ ہوا ہے۔