لاس اینجلس( مانیٹرنگ ڈیسک)لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں لگنے والی نئی آگ ایک بڑی ہنگامی صورتحال کا سبب بن چکی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تیز ہواں کے سبب آگ بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور پہاڑوں تک پہنچ چکی ہے، جس کے نتیجے میں تقریبا 25 ہزار افراد کو فوری طور پر انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔اس آگ کے شدت اختیار کرنے کے باعث 500 قیدیوں کو بھی دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔ آگ کی تیز رفتاری کی وجہ سے صرف دو گھنٹوں میں پانچ ہزار ایکڑ رقبہ اس کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ فائر فائٹرز اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ اس آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی اس آپریشن میں شامل ہیں۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جنوری میں لگنے والی ایک بڑی آگ پر تاحال مکمل قابو نہیں پایا جا سکا تھا، جس میں تقریبا 40 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر ہو چکا تھا اور 27 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس وقت بھی فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس تازہ آگ کے سبب علاقے میں خطرات مزید بڑھ گئے ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیے شدید کوششیں جاری ہیں۔
لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں نئی جنگلاتی آگ، 25 ہزار افراد کی نقل مکانی
2