کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس (اسپا) میں ایک دلچسپ فلکیاتی واقعہ پیش آیا، جس میں 6 سیاروں کے جھرمٹ کا نظارہ کیا گیا۔ اس نظارے میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل جیسے سیارے انسانی آنکھ سے نظر آئے، جبکہ یورینس اور نیپچون کا مشاہدہ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے کیا گیا۔اس منظر کو “پلینٹ پریڈ” کہا جاتا ہے، جو آسمان میں 4 یا زیادہ سیاروں کی قطار کے وقت ہوتا ہے۔ یہ فلکیات کے شائقین کے لیے ایک شاندار اور نایاب منظر ہوتا ہے۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ یہ سیاروں کی پریڈ فروری 2025 تک دیکھی جا سکتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی اس منفرد نظارے کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
کراچی انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس میں 6 سیاروں کے جھرمٹ کا نظارہ
2