نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام نے اپنی نئی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن “ایڈٹس” متعارف کرائی ہے، جو فی الحال آئی او ایس صارفین کے لیے پری آرڈر میں دستیاب ہے۔ انسٹاگرام کے بانی نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں اس ایپ کی تفصیلات شیئر کیں، جس میں بتایا گیا کہ یہ ایپ عام طور پر ڈان لوڈنگ اسٹورز میں ابھی دستیاب نہیں ہے، لیکن ایک ماہ کے اندر اسے ایپلی کیشن اسٹورز پر پیش کیا جائے گا، اور جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔”ایڈٹس” ایپلی کیشن ویڈیو ایڈیٹنگ اور ریکارڈنگ کے لیے اعلی معیار کی ٹولز فراہم کرے گی، جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز، میوزک، افیکٹس اور دیگر فیچرز شامل ہوں گے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ایپ مفت میں دستیاب ہوگی یا اس کے کچھ فیچرز کے لیے ادائیگی کرنا پڑے گی۔موجودہ وقت میں، یہ ایپ ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کے مقابلے میں متعارف کرائی گئی ہے، جو ویڈیو ایڈیٹنگ کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی اور دلچسپ پیشکش ہو سکتی ہے۔
انسٹاگرام نے ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن متعارف کرا دی
1