کراچی ( اباسین خبر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں رسالہ پولیس سٹیشن کا اچانک دورہ کیا اور وہاں کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے زیر تعمیر ویمن پولیس سٹیشن کا بھی جائزہ لیا اور اس کی تعمیر میں تاخیر پر رپورٹ طلب کی۔وزیراعلی نے لیڈیز ڈیسک پر صرف ایک لیڈی کانسٹیبل کے ڈیوٹی پر ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ تجربہ کار لیڈی پولیس کو اس ڈیسک پر تعینات کیا جائے تاکہ خواتین کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکیں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پولیس کو عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانی چاہیے اور اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بے گناہ شخص لاک اپ میں بند نہ ہو۔اس کے بعد، وزیراعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنر آفس کیماڑی کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے ان کے مسائل سنے۔ مراد علی شاہ نے کیماڑی کی ضلع انتظامیہ کو لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں رسالہ پولیس سٹیشن کا دورہ، عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ہدایت
3
پچھلی پوسٹ