3
ریا ض ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں فضائی جنگی مشق “سپیئرز آف وکٹری 2025” میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔ اس دوران، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے اپنے عملے سمیت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچے۔ طیارے پاکستان سے براہ راست فضا میں ری فیولنگ اور دیگر آلات کے ساتھ سعودی عرب پہنچے۔اس مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان، قطر، یو اے ای، برطانیہ اور امریکی طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس مشق کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اور فضائی چیلنجوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔