4
کراچی( اباسین خبر)جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں طلبہ کے لباس کے حوالے سے گائیڈلائن جاری کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو جسم کو ظاہر کرنے والے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں ہوگی، اور انہیں صاف ستھرے اور مہذب کپڑے پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانے والے کپڑے، چھوٹی آستینوں والے اور ٹائٹ کپڑے یونیورسٹی میں نہیں پہننے چاہئیں۔ اس کے علاوہ، قابل اعتراض پرنٹس یا گرافکس والے کپڑے بھی نہیں پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں، جامعہ میں طلبہ کو عام چپلیں پہننے سے بھی منع کیا گیا ہے۔