لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی کے بعد بابر اعظم کو سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے بابر اعظم کی بیٹنگ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ اگرچہ وہ بابر کی کپتانی پر کئی بار تنقید کر چکے ہیں، مگر کبھی بھی ان کی بیٹنگ پر سوال نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا، “بابر نے اتنے عرصے تک کپتانی کی، انہیں اس دوران ایک اور ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بات بیٹنگ کی آتی ہے تو وہ مہارت کے ساتھ ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔”اظہر علی نے مزید کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کو متاثر کیا ہے۔ “آپ کسی ٹورنامنٹ میں اچھا نہ بھی کھیلیں لیکن بابر واحد کھلاڑی ہیں جو ہجوم کو جنون میں مبتلا کر دیتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے شاہد آفریدی اپنی ہارڈ ہٹنگ کے لیے مشہور تھے۔”سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے جس طرح بھارت اور دنیا بھر میں اپنا نام بنایا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ “شاہد بھائی کے بعد میں نے بابر کو پہلا کھلاڑی دیکھا ہے جو اس حد تک مقبول ہے۔”
زیادہ مقبول کون؟ بابر اعظم یا شاہد آفریدی؟ سابق کپتان کا بڑا دعویٰ
2