کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے خوشخبری دی ہے کہ اب وہ ریلز ویڈیوز کا دورانیہ 3 منٹ تک بڑھا سکتے ہیں۔ پہلے صارفین صرف 90 سیکنڈ کی ریلز ویڈیوز ہی اپ لوڈ کر سکتے تھے، مگر اب اس میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ تخلیقی آزادی دی جا سکے۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس فیچر کی تصدیق کی اور کہا کہ صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تبدیلی کی گئی ہے کیونکہ 90 سیکنڈز کا وقت بہت کم محسوس ہوتا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی 2024 میں موسیری نے طویل ویڈیوز کے فیچر کو نظر انداز کرنے کی بات کی تھی، تاہم اب یہ فیصلہ بدلا گیا ہے۔یہ تبدیلی اس وقت کی گئی ہے جب امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جا رہی ہے اور ٹک ٹاک پہلے ہی اپنے صارفین کو 3 منٹ تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ انسٹاگرام کی جانب سے ریلز کے دورانیے میں اضافے کی رفتار سست رہی ہے، اور اس سے قبل بھی 10 منٹ طویل ریلز کی آزمائش کی گئی تھی، مگر اس پر مزید کام روک دیا گیا تھا۔
اب آپ انسٹا گرام پر 3 منٹ طویل ریلز ویڈیو پوسٹ کرسکتے ہیں
1