1
پشاور ( اباسین خبر)خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ انشورنس کمپنی صحت کارڈ پلس سمیت مختلف انشورنس اقدامات کے لیے کام کرے گی۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ صحت کارڈ پلس کے تحت علاج میں شفافیت لانے کے لیے بائیو میٹرک ویری فکیشن نظام متعارف کرایا جائے گا، جس سے بدعنوانی کا امکان کم ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کارڈ پلس کے لیے اب تک 9 ماہ کے دوران 30 ارب روپے سے زائد جاری کیے جا چکے ہیں۔