کراچی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ریلیز کرنے کے بعد نئے کپتان کی تلاش شروع کر دی ہے۔گزشتہ ایڈیشن میں گلیڈی ایٹرز کو چیمپئن بنانے والے سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو کو قیادت سونپی گئی تھی، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو کپتانی سونپی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز نے معین خان کے ساتھ مل کر اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، ہیڈ کوچ شین واٹسن کی خدمات بھی پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گی۔
سرفراز کو رخصت کرنے کے بعد سعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ
2