کوئٹہ( اباسین خبر) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی صوبائی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ہوگا۔سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل اور جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کو بلا تاخیر قومی کانفرنس منعقد کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو بلوچستان کے عوام کے جذبات کا احساس کرنا چاہیے اور لاپتہ افراد کی بازیابی اور بیرونی مداخلت کا سدباب کرنا ضروری ہے۔لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ 5 فروری کو کشمیر و فلسطین سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا اور پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور طلبہ یونینز کی بحالی کی جانی چاہیے۔
لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ملی یکجتی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا
2