2
کراچی( اباسین خبر)سندھ حکومت نے تعلقہ سطح پر منشیات کے خلاف کارروائی کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرز کو سونپ دیے ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تعلقہ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، جن میں ٹائون چیئرمینز، چیف میونسپل کمشنرز، این جی اوز کے نمائندے اور دیگر افراد شامل ہیں۔اب اسسٹنٹ کمشنرز کو شراب، گٹکا، سفینہ، آئس، چرس، ہیروئن اور دیگر منشیات کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنرز ہر ماہ کارروائی کی رپورٹ ڈپٹی کمشنرز کو جمع کروائیں گے۔