اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں دو سال کی توسیع اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کے لیے تین سال کی توسیع کی منظوری دی۔کابینہ ڈویژن کی سفارش پر وزیراعظم نے توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظر ثانی کے لیے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل اسییڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے قوائد وضوابط کی منظوری دی۔مزید برآں، پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی ذمہ داری وزارت آئی ٹی سے وزارت داخلہ کو منتقل کرنے کے لیے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے نشینل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اپیلیٹ ٹریبیونل کے ممبر فنانس کے طور پر ڈاکٹر عمار حبیب خان کی تعیناتی بھی منظور کی۔وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تعمیر نو کی رفتار تیز کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی اور کہا کہ مستحقین تک وزیراعظم ریلیف پیکج پہنچانے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی جائے۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 17 جنوری 2025 کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس: 86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع سمیت اہم فیصلے
3