اسلام آباد( اباسین خبر)گریڈ 21 کے افسر اور سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پرویز اقبال کے دستخط سے انہیں او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جو رجسٹرار سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔نذر عباس کو تاحکم ثانی فوری طور پر رجسٹرار آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ جوڈیشل آرڈر کے باوجود کیس فکس نہ کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ بینچز اختیارات کے کیس کا نہ لگنے پر سپریم کورٹ کے جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس آفریدی کو خط لکھا تھا، جس میں جسٹس منصور نے اس معاملے کو توہین عدالت قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھا گیا تھا، جس میں کیس کی سماعت کے حوالے سے شکایت کی گئی تھی۔
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4