پشاور( اباسین خبر)بشری بی بی کی فوکل پرسن مشال یوسفزئی نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مشال یوسفزئی کا موقف ہے کہ انہیں بشری بی بی کی فوکل پرسن ہونے کے باوجود عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جیل کے اندر اپنی ریاست قائم کر رکھی ہے۔مشال یوسفزئی نے الزام عائد کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے اور نہ ہی جیل مینوئل کا احترام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تین سماعتوں سے اڈیالہ جیل میں انٹری بلاک کر دی گئی ہے۔درخواست میں مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ بشری بی بی نے بہادری سے گرفتاری دی، اور اپنے ساتھ سامان لے کر جیل گئی، لیکن جیل حکام نے سامان روک لیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے سارا سامان اپنے کمرے میں رکھا ہوا ہے۔ مشال یوسفزئی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ قانونی جنگ لڑیں گی اور ہر محاذ پر مقابلہ کریں گی۔
مشال یوسفزئی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
4