3
ہنزہ( سپورٹس ڈیسک)ہنزہ میں 9 روزہ قراقرم ونٹر سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔فیسٹیول کے دوران آئس ہاکی، مانٹین کلائمبنگ اور مانٹین سائیکلنگ کے شاندار مقابلے ہوئے، جنہیں دیکھنے کے لیے مقامی افراد کے ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی پہنچی۔ہنزہ میں سرمائی کھیلوں کے انعقاد کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا تھا۔