واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صداتی اقدامات منسوخ کر دیے۔صدر ٹرمپ نے کیپٹل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے آرڈر پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے فیڈرل ملازمین کی بھرتیوں کو منجمد کرنے کے آرڈر پر بھی دستخط کیے اور فیڈرل ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی سہولت ختم کر دی۔ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈر پر دستخط کیے اور بائیڈن کے مصنوعی ذہانت پالیسی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو بھی منسوخ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی، صدر ٹرمپ نے بائیڈن کا 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کر دیا۔اس کے علاوہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہار رائے کی آزادی اور سنسر شپ سے متعلق بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈرز بھی منسوخ کر دیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات منسوخ کر دیئے
3