غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)15ماہ کی خونریزی کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کی پہلی پرسکون رات گزری۔ بمباری کا ڈر ختم ہو گیا، اور کئی خاندانوں کی طویل جدائی کے بعد اپنوں سے ملاقات ہوئی۔بے گھر فلسطینی ضروری خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کے منتظر رہے۔ جنگ بندی کے دوران روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ 90 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا گیا، جس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 3 اسرائیلی خواتین قیدی بھی اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئیں۔معاہدے کے مطابق، 42 دن تک غزہ کی پٹی پر کوئی حملہ نہیں ہوگا۔ حماس کے مطابق، قیدیوں کا اگلا تبادلہ 25 جنوری کو ہوگا، جس میں 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اور اسرائیلی جیلوں سے 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو واپس غزہ لایا جائے گا۔
غزہ: 15 ماہ بعد سکون کی پہلی رات، کئی خاندانوں کی طویل جدائی کے بعد اپنوں سے ملاقات
1