مردان( اباسین خبر)سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔مردان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ اللہ ان مذاکرات کو کامیاب کرے گا، اور کسی فرد واحد کے بیان پر تبصرہ کرنے کے بجائے بطور جماعت بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، یہاں رشوت کا بازار گرم ہے اور بظاہر حکومت کا کوئی وجود نہیں۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ طاقت سے مسئلے کا حل ممکن نہیں، ہم جرگے کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیتے ہیں اور یکطرفہ فیصلوں کے بجائے سیاستدانوں سے بات چیت کی ضرورت ہے۔
حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی: مولانا فضل الرحمان
2