بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک اسکائی رائیڈر ایکس 1 متعارف کرائی ہے، جو کہ ایک انقلابی ٹرانسپورٹ کی سواری ہے۔ یہ بائیک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے اور اسے ایک بٹن کے ذریعے سڑک سے آسمان اور پھر آسمان سے واپس سڑک پر اتارا جا سکتا ہے۔چینی کمپنی رکٹر کی جانب سے متعارف کرایا گیا یہ جدید نمونہ نہ صرف ایک برقی بائیک کی طرح سڑک پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بلکہ جب اس کے چاروں بازو کھولے جاتے ہیں تو یہ فضائی بائیک میں بدل جاتی ہے اور سوار کو اس کی منزل تک لے جانے کے لیے پرواز شروع کر دیتی ہے۔اس بائیک کو دو مختلف ورژن میں پیش کیا گیا ہے:ایکس 1 ایس ایل کم قیمت والا ورژن ہے، جو فضا میں 25 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے۔ایکس 1 ایس ایکس زیادہ قیمت والا ورژن ہے، جس میں بڑی بیٹری نصب کی گئی ہے اور یہ 40 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے۔اسکائی رائیڈر ایکس 1 میں ایمرجنسی پیراشوٹ کی سہولت بھی موجود ہے، جو کسی ہنگامی صورتحال میں سوار کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ یہ بائیک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور مستقبل میں شہری ٹرانسپورٹ کو نئے افق تک پہنچا سکتی ہے۔
دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک کی رُونمائی
4