کراچی ( اباسین خبر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک 2.0 کے تحت 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ خطے کی سماجی اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کی معیشت کے لیے ایک لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی، جو بلاواسطہ اور بلاواسطہ طور پر لوگوں کو فائدہ پہنچائیں گی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون مقامی آبادی کو بااختیار بنانے اور مہارت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جا رہا ہے اور سی پیک کے صنعتی تعاون کے مرحلے کی اہم کامیابی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی جغرافیائی حیثیت بہت اہم ہے کیونکہ یہ کراچی کی بندرگاہوں کے قریب واقع ہے اور اہم تجارتی راستوں سے جڑا ہوا ہے، جس سے یہ علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جنوبی ایشیا میں کاروباری مواقع تلاش کرنے والی چینی کمپنیوں کے لیے بھی منافع بخش ثابت ہوگا۔
مقامی آبادی کو بااختیار بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
4