ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کے درمیان منگنی کی افواہیں ان کے والد نے مسترد کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رنکو سنگھ اور پریا سروج نے منگنی کر لی ہے، لیکن پریا سروج کے والد طوفانی سروج نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔پریا سروج کے والد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان رنکو سنگھ کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی تھی، اور اس پر بات چیت جاری ہے، تاہم منگنی کے بارے میں جو خبریں آ رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ پریا سروج نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش کے مچلیشہر سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! والد کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا
5