نیو یارک ( ہیلتھ ڈیسک)سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ 19 بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ کتنی ورزش ضروری ہے۔یونیورسٹی آف آئیووا کی تحقیق کے مطابق، جو لوگ ہفتے میں کم از کم 150 منٹ ورزش کرتے ہیں، ان میں دل کی بیماری، کینسر، سانس کی بیماری اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔یہ ورزش روزانہ 21 منٹ کی درمیانے سے سخت قسم کی جسمانی سرگرمیوں پر مشتمل ہوتی ہے، جو نیشنل ہیلتھ سروس کے ورزش کے رہنما خطوط کے مطابق ہے۔ یہ رہنما خطوط تجویز کرتے ہیں کہ 19 سے 64 سال کی عمر کے بالغ افراد ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی درمیانی شدت کی سرگرمیاں کریں۔ماہرین کے مطابق یہ سرگرمیاں تیز چلنے، ڈانس کرنے یا سائیکل چلانے کی شکل میں ہو سکتی ہیں۔
ہفتے میں 150 منٹ ورزش سے خطرناک بیماریاں ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، سائنسدان
7