کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے بگ کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے فون کالز میں خلل پڑ سکتا ہے۔ یہ بگ اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب صارف واٹس ایپ کال پر ہوتا ہے اور ایپ آف ہو جاتی ہے یا اسکرین ڈِم ہوجاتی ہے، جس کے نتیجے میں مائیکروفون بند ہو جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر صارف کال کے دوران دوسری ایپ استعمال کرتا ہے یا اسکرین کو کافی دیر تک نہیں چھوتا، اور اسپیکر آن ہوتا ہے، تو کال ممکنہ طور پر کٹ سکتی ہے۔ٹیک ایشو ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، متاثرہ صارفین نے ریڈ اٹ اور دیگر فورمز پر اس مسئلے کے بارے میں شکایت کی ہے۔ ون پلس کمیونیٹی میں بھی اس بگ کی شکایت کی گئی تھی، جس کا ذکر 2019 میں کیا گیا تھا۔صارفین نے بتایا کہ جب وہ واٹس ایپ کال کے دوران کسی دوسری ایپ پر جاتے ہیں تو ان کی آواز خود بخود بند ہوجاتی ہے اور جب دوبارہ واٹس ایپ ایپ میں جایا جاتا ہے تو آواز بحال ہو جاتی ہے۔ یہی مسئلہ اس وقت بھی ہوتا ہے جب واٹس ایپ کال کے دوران اسکرین لاک ہوجاتی ہے، اور اسکرین ان لاک کیے بغیر دوسری ایپ میں جانے سے کال میں آواز نہیں پہنچتی۔
اینڈرائیڈ صارفین واٹس ایپ کے اس مسئلے سے ہوجائیں ہوشیار!
4