کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اسمارٹ فون کمپنی شیامی نے پاکستان میں اپنی نئی اسمارٹ فون سیریز ‘ریڈمی نوٹ 14’ متعارف کرادی ہے۔ اس فون کی لانچنگ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں کی گئی۔ شیامی نے اس دوران ریڈمی نوٹ 14 پرو+5G، ریڈمی نوٹ 14 پرو اور ریڈمی نوٹ 14 سیریز کے مختلف ماڈلز متعارف کرائے۔یہ سیریز جدید سپیسیفیکیشنز سے آراستہ ہے، جس میں ہائی ریزولوشن AI کیمرہ سسٹم اور آل اسٹار پائیداری اپ گریڈ شامل ہیں۔ ریڈمی نوٹ 14 سیریز کے کیمرہ سسٹم کو فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔شیامی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سفیان احمد نے کہا کہ یہ رواں سال کسی بھی موبائل کمپنی کا پاکستان میں لانچ ہونے والا پہلا موبائل فون ہے۔ ریڈمی نوٹ سیریز شیامی کی سب سے بہترین اور سب سے زیادہ سیل ہونے والی سیریز ہے۔ریڈمی نوٹ 14 سیریز مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہے: 8+128GB اور 8+256GB کی قیمتیں بالترتیب 53,999 اور 57,999 روپے ہیں، جبکہ ریڈمی نوٹ 14 پرو 2 ویریئنٹس (8+256GB اور 12+512GB) کی قیمتیں 79,999 اور 94,999 روپے ہیں۔ ریڈمی نوٹ 14 پرو+5G کا 12+512GB ورژن 144,999 روپے میں دستیاب ہے۔سی ای او ایئر لنک، مظفر حیات پراچہ نے کہا کہ پاکستان میں شیامی کے فون کی تیاری شروع ہوئے دو ڈھائی سال ہوگئے ہیں، اور یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ تمام فون اب پاکستان میں بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے جہاں ٹیکنالوجی پروڈکٹس مقامی طور پر تیار ہو رہے ہیں، جو آئندہ ملک کی ایکسپورٹ اور زرمبادلہ میں بہتری لائیں گے۔مظفر حیات پراچہ نے کہا کہ شیامی کی نئی لانچ کی گئی کار دنیا کے مشہور برانڈز کے مقابلے کی ہے اور اس نے سوا لاکھ کاریں فروخت کی ہیں۔ مستقبل میں شیامی سے درخواست کی جاسکتی ہے کہ وہ پاکستان میں مزید کاریں تیار کرے اور ان کی ایکسپورٹ کرے۔
شیاؤمی نے پاکستان میں اپنی نئی اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ 14‘ سیریز لانچ کردی
4