لاہور(شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنی بہترین دوست کے طور پر سپرسٹار ماہرہ خان کا ذکر کیا ہے۔ احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مومل شیخ نے انکشاف کیا کہ ماہرہ خان ان کی سب سے قریبی دوست ہیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی ہے۔مومل نے کہا کہ وہ اور ماہرہ اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں، چاہے وہ اپنی تصاویر یا سیلفیز شیئر نہ کریں۔ مومل نے مزید بتایا کہ ان کا ماہرہ کے ساتھ رشتہ خاص ہے اور جب بھی وہ ملتی ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے برسوں بعد ملاقات ہو رہی ہو۔ دونوں ہمیشہ اپنی باتوں کو وہیں سے دوبارہ شروع کرتی ہیں جہاں چھوڑی ہوتی ہے۔مومل نے اپنی دوستی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ انڈسٹری سے بالکل الگ ہے اور دونوں کے درمیان بہت سارے مشترکہ دوست بھی ہیں، جن کے ساتھ وہ اکثر مل کر وقت گزارتے ہیں۔
مومل شیخ نے ماہرہ خان کو اپنی بہترین دوست قرار دیدیا
7