7
ممبئی( شوبز ڈیسک) سیف علی خان پر حملے کے بعد انکی پڑوسن اداکارہ کرشمہ تنا نے چونکا دینے والے انکشافات کردیے اور سیکیورٹی پر سوالات بھی اٹھادیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ رات ممبئی میں سیف علی خان کے گھر میں ایک چور گھس آیا جس نے چوری کی واردات کی کوشش کی۔ بالی ووڈ اسٹار نے اسے روکنے کی کوشش کی تو چور نے چاقو سے ان پر حملہ کردیا، اس شخص نے سیف پر کم از کم 6 مرتبہ وار کیے۔ زخمی سیف علی خان کو ان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے رکشہ میں اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ سیف کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔