7
ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران سیف علی خان زخمی ہو گئے، لیکن وہ اور ان کے بچے محفوظ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے سیف علی خان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سیف علی خان، کرینہ کپور اور ان کے بچوں کے حوالے سے مداحوں میں تشویش پھیل گئی تھی، اور سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ اس صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کرینہ کپور کی ٹیم نے ایک بیان جاری کیا، جس میں مداحوں اور میڈیا کو صورتِ حال سے آگاہ کیا گیا۔