ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی اور جان لیوا حملے کے واقعے کے حوالے سے ممبئی پولیس کا بیان سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی پولیس نے تقریبا 12 گھنٹے بعد ایک مشتبہ شخص کی شناخت کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق، مشتبہ شخص سیف علی خان کے گھر کے احاطے میں داخل ہونے کے لیے ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر آیا تھا۔ پولیس نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیف علی خان کے گھر میں سے کسی شخص نے حملہ آور کو گھر میں داخل ہونے میں مدد فراہم کی ہو۔پولیس اس خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ اس حیران کن حملے کی حقیقت تک پہنچا جا سکے۔
حملہ آور کی سیف علی خان کے گھر داخلے میں اندر سے کسی نے مدد کی: ممبئی پولیس
8