6
ضلع کرم( اباسین خبر)بگن جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں فورسز کا ایک جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق، کرم سے بگن جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں نے راکٹ حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق، قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے حملے میں سات گاڑیاں متاثر ہوئیں۔حملے کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔