فیصل آباد( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کا افتتاح کر دیا، جس کا مقصد طلبا کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ آج لاہور سے فیصل آباد پہنچتے ہوئے انہیں دھند کی وجہ سے سفر میں مشکلات پیش آئیں، تاہم انہوں نے پائلٹ کی ہدایت کے باوجود جہاز اڑانے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اپنے بچوں سے ملنے کے لئے بے چین تھیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آئندہ کبھی میری وجہ سے کوئی امتحان کینسل نہیں ہونا چاہیے، اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والد نواز شریف سے ڈانٹ کھانے کو تیار ہیں کیونکہ وہ ان کے لیے ہمیشہ بڑے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام گھر سے بھی شروع کیا جا سکتا تھا لیکن چمکتے چہروں کو دیکھنا ضروری تھا، کیونکہ یونیورسٹیز میں جانے کے بعد ہی انہیں اس بات کا اندازہ ہوا کہ یہ سکالر شپ بچوں کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کا افتتاح کر دیا
8