لاہور( اباسین خبر) محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے انفرادی اسلحہ لائسنس کی ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق شہری اب اسلحہ بور کی تبدیلی، کیٹیگری میں تبدیلی، اور گولیوں میں اضافے کی درخواستیں آن لائن دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی درخواستیں بھی آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔پنجاب بھر میں اسلحے کی فروخت اور لائسنس کی میعاد میں اضافے کی درخواستیں بھی آن لائن دی جا سکیں گی، اور متعلقہ کاغذات کے ساتھ قانونی فیس بھی آن لائن جمع کی جا سکے گی۔یہ آن لائن سسٹم پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور اسلحہ لائسنس کے معاملات کو آسان بنایا جا سکے۔
پنجاب میں اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا گیا
6