واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں جوبائیڈن انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو دھمکیاں دیتے ہوئے متعدد پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے جوبائیڈن انتظامیہ اور میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کمپنی کو کووڈ ویکسین سے متعلق سنسر شپ کے دور میں دھکیل رہی ہے، اور اس نے غلط معلومات کی بنیاد پر فیس بک کو نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19 کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا، جسے ہم نے تسلیم نہیں کیا۔ اس پر بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کافی کچھ کہا گیا مگر ہم سچی چیزوں کو ختم کرنے والے نہیں ہیں، یہ تو مضحکہ خیز ہے۔
جوبائیڈن انتظامیہ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو دھمکیاں
3