ممبئی ( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی ہدایت کاری اور تحریر کردہ فلم “ایمرجنسی” کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم پر پابندی کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی بتائی گئی ہے، نہ کہ فلم کے مواد۔فلم کی کہانی 1975 کی سیاسی صورتحال اور اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا رناوت نے اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔فلم میں بھارتی فوج، اندرا گاندھی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی مدد کو نمایاں کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، بنگلہ دیش میں اس سے قبل فلمیں “پشپا 2” اور “بھول بھلیاں 3” بھی پابندی کا شکار ہو چکی ہیں، جس کے بعد کنگنا رناوت کی فلم بھی دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کا شکار ہوئی ہے۔
کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی عائد، اداکارہ مشکل میں پڑگئیں
1