ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے ایک وقت میں ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکے ہیں، جن میں “جوش”، “محبتیں”، “دیوداس”، اور “شکتی: دی پاور” شامل ہیں۔ ان فلموں میں دونوں کی شاندار کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیتے۔تاہم 2000 کی دہائی کے اوائل میں ان کے پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی، جس کے نتیجے میں دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا بند کر دیا۔ ایک موقع پر ایشوریا رائے نے انکشاف کیا کہ انہیں شاہ رخ خان کی وجہ سے پانچ فلموں سے نکالا گیا، جن میں “چلتے چلتے” اور “ویر زارا” شامل تھیں۔ بعد ازاں شاہ رخ خان نے ایشوریا سے معافی مانگ کر معاملات کو بہتر کیا۔شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے، جیا بچن نے 2008 میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر شاہ رخ خان ان کے گھر آتے تو وہ انہیں تھپڑ مار دیتیں، جیسے وہ اپنے بیٹے کو مار سکتی ہیں۔شاہ رخ خان بچن خاندان کے ساتھ قریبی دوستی کے باوجود، 2007 میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی میں شامل نہیں ہوئے، کیونکہ اس وقت دونوں کے تعلقات خراب تھے۔ جیا بچن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ممکن ہوتا تو وہ شادی کی تاریخ تبدیل کر کے شاہ رخ خان کو مدعو کرتیں۔
’شاہ رُخ میرے گھر آتے تو تھپڑ مار دیتی‘، جیا بچن کیوں بھڑک اُٹھیں؟
1