سڈنی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سپن بالر عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کی تلاش میں آسٹریلیا منتقل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے نیو ساتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے اور سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کرکٹ سے مایوس ہو کر ریٹائرمنٹ لے لی تھی، تاہم وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر پاکستان واپس آئے تھے، جو اپنے بیٹے کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔عثمان قادر نے پاکستان کے لیے ایک ون ڈے اور 25 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور ساتھ آسٹریلیا، پرتھ اور ایڈیلیڈ کی نمائندگی بھی کی ہے۔ وہ بگ بیش لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔اب عثمان قادر نے آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے کے اپنے پلان کے تحت وہاں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی فیملی بھی جلد آسٹریلیا منتقل ہو جائے گی۔ عثمان قادر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ “کرکٹ ہی میرا روزگار ہے اور میں پرامید ہوں کہ یہاں مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔
عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کیلئے کینگروز کے دیس جا بسے
5