کوئٹہ( اباسین خبر) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ہم بلوچستان کو ایک روشن مستقبل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں تمام مستحق بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔گورنر بلوچستان نے حکومت بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بیف) کی نئی تعلیمی سکیموں اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کے پسماندہ اضلاع کے ہونہار اور مستحق طلبہ کے لیے سکالرشپس کا پروگرام ایک انقلابی اقدام ہے۔جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بیف کے ذریعے فراہم کی جانے والی سکالرشپس نہ صرف تعلیم کے فروغ کا باعث ہیں بلکہ یہ صوبے کے غریب طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مکمل یقین ہے اور ہم ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں تاکہ آنے والے کل کو بہتر بنایا جا سکے۔
مستحق بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی دیں گے: گورنر بلوچستان
7