6
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی، اور ٹریڈنگ کے دوران 588 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 843 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔