راولپنڈ ی ( اباسین خبر)تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کو محمد قدیر نامی شہری نے بتایا کہ اس کی اہلیہ دودھ لے کر واپس آرہی تھی، جب گھر کے قریب 28 سالہ ملزم نے ڈکیتی کی کوشش کی۔ تاہم، شور مچانے پر وہ کامیاب نہ ہو سکا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ دیکھا گیا کہ ملزم بھاگتے ہوئے گھر کے اندر آنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن مقامی افراد نے اسے قابو کر لیا اور اس کی درگت بھی بنائی۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
خواتین کو لوٹنے والے ملزم کی شہریوں کے ہاتھوں درگت، ویڈیو وائرل
7