اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے حکام نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والے ایچ ایم پی وی وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کٹس دستیاب ہیں۔ تاہم، حکام نے بتایا کہ اب تک ایچ ایم پی وی کا کوئی سیمپل ٹیسٹ کے لیے نہیں آیا۔ پاکستان میں بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ ہر بیمار یا مشتبہ شخص کا سیمپل وفاقی و صوبائی لیبز کو بھیجتا ہے تاکہ اس وائرس کی جانچ کی جا سکے۔این آئی ایچ حکام کے مطابق، چین میں ایچ ایم پی وی وائرس کی موجودگی پر این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) میں منگل کو اجلاس متوقع ہے، جس میں اس وائرس سے متعلق مزید اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت نے فی الحال ایچ ایم پی وی کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے، لیکن پاکستان میں موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایچ ایم پی وی وائرس نزلہ اور کورونا جیسی علامات پیدا کرتا ہے اور یہ وائرس لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
چین میں پھیلنے والی وباء پر پاکستان نے نظریں رکھنا شروع کر دیں
6