غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں ہسپتال دوبارہ میدانِ جنگ بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے صحت کا نظام شدید خطرے میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں پر حملے فوری طور پر بند کیے جائیں، کیونکہ غزہ کے شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے، اور انسانی ہمدردی کے کارکنان کو امداد فراہم کرنے کے لئے رسائی درکار ہے۔ اس لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے جمعہ کو کمال عدوان ہسپتال سے 240 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا، جن میں طبی عملہ اور ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ بھی شامل ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا غزہ میں ہسپتالوں پر حملے بند کرنے کامطالبہ
5